'اختلاف کے رکھتے ہوئےشہباز شریف کی دعوت پر ٹکٹ کی آفر قبول کی'

میاں جلیل شرقپوری نے کہا لیگی ارکان کی جانب سے بدتمیزی کرنے کے خلاف اگر نوازشریف نے ایکشن نہ لیا توسمجھوں گا وہ بھی اسکے ہم خیال ہیں۔
شائع 11 اکتوبر 2020 08:53pm

مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل احمد شرقپوری نے کہا پارٹی سےاختلاف رائے رکھتے ہوئے بھی شہباز شریف کی دعوت پر ٹکٹ کی آفر قبول کی۔ لیگی ارکان کی جانب سے بدتمیزی کرنے کے خلاف اگر نوازشریف نے ایکشن نہ لیا توسمجھوں گا وہ بھی اسکے ہم خیال ہیں۔

لاہور میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل احمد شرقپوری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے پلیٹ فارم سے الیکشن نہیں لڑنا چاہتا تھا تاہم اختلاف رائے رکھتے ہوئے میاں شہباز شریف کے پیغام پر مسلم لیگ ن کی ٹکٹ قبول کی۔

میاں جلیل احمد شرقپوری نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں وہ ادارہ منہاج القران پر حملہ نہیں بھول سکتے تاہم انہیں پارٹی کے فیصلوں سے اختلاف کرنے کا حق ہے۔ اگر پارٹی کی جانب سے جھوٹا نوٹس جاری کرنے کے خلاف میاں نواز شریف اور شہباز شریف نے ایکشن نہ لیا تو سمجھوں گا وہ بھی اسکے ہم خیال ہیں۔

وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے بھی میاں جلیل شرقپوری کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور لیگی ارکان کی جانب سے انہیں اسمبلی جانے سے روکنے کی شدید مذمت کی۔

Read Comments