محکمہ موسمیات کی کراچی میں آج سے ہیٹ ویو کی پیشگوئی

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سےہیٹ ویوکی پیشگوئی...
شائع 12 اکتوبر 2020 09:13am

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سےہیٹ ویوکی پیشگوئی کردی جبکہ شہر کا درجہ حرارت40سے42ڈگری سینٹی گریڈتک جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 7روز تک کراچی کا پارہ 42ڈگری تک رہنے کا امکان ہے،11 بجے سے شام 4بجےکے اوقات میں شہری بلاضرورت گھروں سے باہرنہ نکلیں۔

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھرمیں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کردیا، ہیٹ ویوکے دوران کراچی میں شمال اورشمال مغرب سے ہوائیں چلیں گی۔

ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق کراچی سمیت صوبےبھرمیں گرمی کی شدت مقررہ درجہ حرارت سے زیادہ محسوس کی جائے گی اور ہیٹ ویوکا دورانیہ ایک ہفتے تک چلے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق متعلقہ اتھارٹیزکےحکام کوہیٹ ویوسےمتعلق ضروری اقدامات کرنےکی ہدایت بھی کی ہے۔

عوام سے اپیل ہے کہ 11بجےسےشام4بجےکے اوقات میں شہری بلا ضرورت گھروں سےباہرنہ نکلیں ،سندھ آئندہ ہفتے شمال اور شمال مغرب سے آنے والی گرم اور خشک ہواؤں کی زد میں رہے گا۔

کراچی میں ہیٹ ویو کےخدشے کے بعدپراونشنل ڈیزاسسٹرمٹمن اتھارٹی نے متعلقہ اداروں کو ضروری اقدامات اٹھانےکے سلسلےمیں مراسلہ لکھ دیا ہے۔

صوبےبھرکےڈپٹی کمشنراورچیئرمین ڈی ڈی ایم اے کوارسال مراسلےمیں محکمہ موسمیات کی جانب سےکراچی میں ہیٹ ویو کا حوالہ دیاگیا ہے۔

آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور میدانی علاقوں میں دن کو گرم رہے گا، اسلام آباد میں موسم خشک اورمطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ،چترال، دیر، مالاکنڈ، سوات، دروش، مانسہرہ، کوہستان، خیبر ، پشاور اور مردان میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔

Read Comments