پاکستان میں کوروناکیسز کی تعداد319,317 ہوگئی، 6,580افراد جاں بحق
لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد319,317ہوگئی جبکہ6,580افراد جاں بحق ہوئے۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئےملک میں کورونا وائرس کے وارمزید تیزہونے لگے،مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔
پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 385نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد3لاکھ19ہزار 317ہوگئی۔
آج کے کیسز کی صورتحال
آج 12اکتوبر بروز پیرکوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پاکستان میں آج کورونا کے مزید203نئے مریض سامنے آئے جبکہ3ہلاکتیں ہوئیں۔
پنجاب میں77، آزاد کشمیر میں73، اسلام آباد میں 35، گلگت بلتستان 13اور بلوچستان میں کورونا کے 05کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ کورونا نےپنجاب ،گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں ایک ،ایک مریض کی جان لے لی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ40ہزار294 ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ 764افرادکوروناکا شکار ہوئے
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں38ہزار348،اسلام آباد میں17ہزار331،بلوچستان میں15ہزار525 ،گلگت بلتستان میں3937اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے3118کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید10مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد6580ہوگئی۔
کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2555افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
اس کے علاوہ پنجاب میں 2258،خیبرپختونخوا میں 1264،اسلام آباد میں189،بلوچستان میں146اور گلگت بلتستان میں 90اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث78 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ08ہزار552 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے491 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے727افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 3لاکھ04ہزار185مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران26ہزار951کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے385افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 38لاکھ84ہزار796افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔
