وزیراعظم نے عاصم سلیم باجوہ کابطور معاون خصوصی استعفیٰ منظورکرلیا
اسلام آباد:لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ بطورمعاون خصوصی مستعفی ہوگئے،وزیراعظم عمران خان نے عاصم سلیم باجوہ کابطورمعاون خصوصی استعفیٰ منظورکرلیا ۔
چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ معاون خصوصی اطلاعات کےعہدے سےاستعفیٰ دے رہا ہوں ،وزیراعظم نے میری درخواست قبول کرلی ہے۔
I requested the honourable Prime Minister to relinquish me from the additional portfolio of SAPM on Info & broadcasting. He very kindly approved my request
— Asim Saleem Bajwa (@AsimSBajwa) October 12, 2020
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی کے عہدے پر کام جاری رکھیں گے۔
عاصم سلیم باوجوہ کےاستعفےپروزیرتعلیم سندھ سعید غنی کا ردعمل
لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باوجوہ کےمعاون خصوصی کے عہدے سے استعفےپروزیرتعلیم سندھ سعیدغنی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی باتوں کوسنجیدہ نا لیا کریں،وزیراعظم کےاپوزیشن اورحکومت کےپیمانے الگ ہیں۔
سعیدغنی نے مزید کہا کہ عاصم سلیم باجوہ کااستعفیٰ منظورکرلیاتووزیراعظم کوبھی مستعفی ہوناچاہیئے،وزیر اعظم نے بھی پیسے کمائے ہیں۔
