'وفاقی حکومت عوام دشمن حکومت ہے'
پیپلز پارٹی کےصوبائی صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبوں کے وسائل پر قبضہ کرنا چاہتی ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔
نواب شاہ پیپلز سیکریٹریٹ میں پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر نثاراحمد کھوڑو نےپریس کانفرنس کرتےہوئےکہاکہ وفاقی حکومت عوام دشمن حکومت ہےجس کی پالیسیوں سےعوام پس چکےہیں اوراب ایک قدم اور آگے بڑھاتے ہوئے وفاقی حکومت صوبوں کے وسائل پر قبضہ کرنا چاہتی ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔18 اکتوبر کا جلسہ ثابت کردے گا کہ عوام اور صوبے اپنے حقوق پر قبضہ کرنے والوں کو ہٹا کر رہیں گے۔
نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ کی زمینوں اور سمند ر میں واقع جزیروں پر قبضہ کرنے کا عمل شروع ہوچکا ہے۔وفاقی حکومت ایک جانب سندھ کواس کا حق نہیں دے رہی تو دوسری جانب سندھ کے وسائل پر قبضہ کرنا چاہتی ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی سازشوں سے سندھ حکومت آئین اور قانون کے تحت اپنا کردار ادا کرتی رہے گی اور ہم کسی سازش میں آنے والے نہیں ہم پر عوام کا پریشر ہےجو کہتے ہیں کہ سندھ کے وسائل پر سندھ کا حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ 18 اکتوبر کا جلسہ سے ثابت ہوجائے گا کہ وفاقی حکومت کی سازشیں کسی طرح پوری نہیں ہونگی اور وفاقی حکومت کو گھر جانا پڑے گا۔