آئی ایم ایف: عوام پر مزید ٹیکس لگانے کا مطالبہ

عوام پر ٹیکس کا شکنجہ کسو اور توانائی کے ٹیرف بڑھاؤ۔ آئی ایم ایف...
شائع 12 اکتوبر 2020 07:28pm

عوام پر ٹیکس کا شکنجہ کسو اور توانائی کے ٹیرف بڑھاؤ۔ آئی ایم ایف نے قرض کے لیے شرائط رکھ دیں۔

ریگولیٹرز کی خودمختاری کا بھی کہا گیا ہے۔ چھ ارب ڈالر پروگرام بحالی کے لیے حکومت مشکل میں پڑ گئی۔

عالمی ادارے نے دسمبر دو ہزار انیس کے بعد سے کوئی قسط جاری نہیں کی۔

آئی ایم ایف کا اصرار ہے کہ بجلی اور گیس کے نرخ میں اضافہ، ٹیکس چھوٹ کا خاتمہ اور ریگولیٹرز کو خودمختاری دی جائے، تاہم حکومت مشکل فیصلے کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔

دوسری جانب سمندر پار پاکستانیوں نے مسلسل چوتھے ماہ ستمبر میں دو ارب ڈالر سے زائد رقم ترسیل کی، مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ترسیلات کا مجموعی حجم سات ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا۔

ستمبر میں اسٹیٹ بینک کی پیش گوئی سے بھی زیادہ ترسیلات موصول ہوئیں۔

سمندر پار پاکستانیوں نے دو ارب تیس کروڑ ڈالر وطن بھیجے جس میں گذشتہ سال ستمبر اکتیس اور اگست کے مقابلے میں نو فیصد اضافہ ہوا۔

Read Comments