ملک میں مہنگائی میں اضافہ ،شہری پریشان

ملک بھر میں شہریوں پر مہنگائی کا دباؤ بڑھ گیا، عوام دہائی سے...
شائع 12 اکتوبر 2020 07:31pm

ملک بھر میں شہریوں پر مہنگائی کا دباؤ بڑھ گیا، عوام دہائی سے حکومت کو اب تک آیا نہیں کوئی تاؤ، آٹا۔ چینی۔ کولنگ آئل اور مصالحہ جات کے بعد سبزیاں بھی مہنگی ہوگئیں۔ حکومت اب تک مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔

مہنگائی آنہیں رہی، مہنگائی آگئی ہے۔ ملک میں مہنگائی 10سال کی بلند ترین سطح پر ہے۔

آٹا ۔ چینی ۔ کولنگ آئل۔ مصالحہ جات اور دالیں سب مہنگی ہوگئی۔ روٹی۔ نان کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا۔

شہری پریشان۔ کہتے ہیں پاپڑ خریدنے پر مجبور ہیں۔

ٹماٹر فی کلو200روپے ادرک 500روپے، پیاز اور آلو 80روپے ،مرغی 215 کلو روپے، انڈے 170روپے درجن۔ بکرے کا گوشت 1250روپے فی کلو اور گوشت 700روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

شہری کہتے ہیں زندہ رہنا مشکل ہوگیا ہے۔ شہری کہتے ہیں کہ قیمتیں اس قدر بڑھ گئی ہیں کہ یہ منہ اور مسور کی دال کے بجائے اب یہ منہ اور سبزی کا محاورہ بھی صادق آنے لگاہے۔

Read Comments