پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید08 ہلاکتیں، 531 نئے کیسز رپورٹ

لاہور،کراچی:پاکستان میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید...
اپ ڈیٹ 13 اکتوبر 2020 09:26am

لاہور،کراچی:پاکستان میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 08افراد جان سے گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6,588ہوگئی جبکہ مزید531 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد319,848ہوگئی ۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا وائرس کے وارمزید تیزہونے لگے،مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 531نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد3لاکھ19ہزار 848ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج 13اکتوبر بروز منگل کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پاکستان میں آج کورونا کے مزید272نئے مریض سامنے آئے جبکہ7ہلاکتیں ہوئیں۔

پنجاب میں128،اسلام آباد میں 97، گلگت بلتستان 18، بلوچستان میں 16 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 13کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ کورونا نےپنجاب میں 6 اور گلگت بلتستان میں ایک مریض کی جان لے لی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ40ہزار534 ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ 892افرادکوروناکا شکار ہوئے

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں38ہزار367،اسلام آباد میں17ہزار428،بلوچستان میں15ہزار541 ،گلگت بلتستان میں3955اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے3131کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید08مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد6588ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2556افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 2264،خیبرپختونخوا میں 1264،اسلام آباد میں189،بلوچستان میں146اور گلگت بلتستان میں 91اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث78 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ08ہزار651 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے516 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے424افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 3لاکھ04ہزار609مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران30ہزار022کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے531افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 39لاکھ14ہزار818افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

Read Comments