جیسی چاہیں رکاوٹیں کھڑی کرلیں ،16 اکتوبر کو جلسہ ہو کر رہے گا،مریم اورنگزیب

لاہور:مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پہلے...
اپ ڈیٹ 13 اکتوبر 2020 10:56am

لاہور:مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پہلے کنٹینر پر چڑھ کراور اب کنٹینر لگا کر سیاست کی جارہی ہے،جیسی چاہیں رکاوٹیں کھڑی کرلیں ، 16اکتوبر کو جلسہ ہو کر رہے گا، حکومت بوریا بستر سمیٹ رہی ہے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایوان بالا اور ایوان زیریں میں 16 اکتوبر کا جلسہ موضوع بحث ہے، آٹااورچینی چوروں نےمہنگائی کا طوفان برپا کردیا ہے،معیشت کی تباہ حالی،بیروزگاری کیخلاف یہ عوام کاردعمل ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ لوگ پہلے کنٹینر پر چڑھ کر اور اب کنٹینر لگا کر سیاست کررہے ہیں ، 16اکتوبر کا جلسہ ضرور ہوگا،جو مرضی رکاوٹیں کھڑی کرلیں۔

ترجمان ن لیگ کا مزید کہنا تھا کہ آئین اور قانون کی بالا دستی کیلئے عوام کھڑی ہو چکی ہے،مہنگائی کی شرح میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے، حکومت جاچکی ہےاوریہ کرائے کے ترجمانوں کے بیانات سے واضح ہوچکاہے، حکومت اپنا بوریا بسترا سمیٹ رہی ہے۔

Read Comments