سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹر ماہا خودکشی کیس میں2ملزمان کی ضمانت منظورکرلی
کراچی :سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹر ماہا خودکشی کیس میں نامزد 2ملزمان...
کراچی :سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹر ماہا خودکشی کیس میں نامزد 2ملزمان جنید اور وقاص کی ضمانت منظور کرلی۔
ڈاکٹر ماہا شاہ مبینہ خودکشی کیس میں 2مفرورملزمان نے ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ۔
عدالت نے ملزم جنید اور وقاص کی ایک ایک لاکھ ہزار روپے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو دونوں ملزمان کو گرفتار کرنے سے روک دیا ۔
عدالت نے پراسیکیوشن اور ملزمان کو 12 نومبر تک نوٹس جاری کرتے ہوئے ملزمان کو ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دے دیا ۔
سیشن کورٹ سے ضمانت مسترد ہونے پرملزم وقاص اورجنید فرار ہوگئے تھے ، مقدمہ ڈاکٹر ماہا شاہ کے والد آصف علی شاہ کی مدعیت میں درج ہے،مقدمے میں ملزم جنید ،وقاص، نامزد ہیں۔
Read Comments
