آصف زرداری اورفریال تالپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور

اسلام آباد:احتساب عدالت نے میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں سابق صدر...
شائع 13 اکتوبر 2020 01:20pm

اسلام آباد:احتساب عدالت نے میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے جعلی بینک اکاؤنٹس ریفرنس کی سماعت کی، سابق صدرآصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور عدالت میں پیش نہ ہوئے ۔

عدالت نے استفسار کیا ملزمان کہاں ہیں ؟جو ملزمان پیش نہ ہوئے ان کے وارنٹس جاری کریں گے، جس پر ملزم عبد الغنی مجید نے بتایا کہ آج وکلا کی ہڑتال ہے ۔

آصف علی زرداری کے وکیل فاروق نائیک عدالت میں پیش ہوئے اور بار ایسوسی ایشن کے نمائندوں کی درخواست پر کورٹ روم سے واپس چلے گئے۔

فاروق ایچ نائیک کے معاون وکیل نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی توعدالت نے گواہان کو روسٹرم پر بلا کرکہا آپ کو آئندہ سماعت پر دوبارہ پیش ہونا پڑے گا۔

بعدازاں احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹس ریفرنس کی سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

Read Comments