'مافیاز حکومت چلارہے ہیں،

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے الزام عائد کیا ہے کہ مختلف...
شائع 13 اکتوبر 2020 08:31pm

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے الزام عائد کیا ہے کہ مختلف مافیازحکومت چلارہے ہیں۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں گندم کے بحران کا ذمہ دار سندھ نہیں۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب برس پڑے۔ پریس کانفرنس میں کہا۔ حکومت اپنی نااہلی کا الزام سندھ پر نہ لگائیں۔ لگتا ہے آٹا بھی سنچری مکمل کرے گا۔

مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ لگتا ہے آٹا بھی سنچری مکمل کرے گا، حکومت اپنی نااہلی کا الزام سندھ پر نہ لگائیں۔

دوسری جانب سندھ کابینہ نے سولہ اکتوبر سے فلور ملز کو گندم جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیر اعلٰی سندھ نے ہدایت کی ہے کہ صوبہ میں آٹے کی قیمتوں کو بھی کنٹرول کیا جائے، سندھ حکومت پر ملک میں آٹے کا بحران پیدا کرنے کا الزام بھی مسترد کردیا گیا۔

سندھ کابینہ نےفلورملز کوگندم جاری کرنے کی منظوری دے دی گندم کی ریلیزسےآٹے کی ایکس مل قیمت تقریباٰ48روپےہوجائےگی۔

Read Comments