'پاکستان اور برطانیہ کے گہرے اور دیرینہ دوطرفہ تعلقات ہیں'

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹرکرسٹین ٹرنر سے ملاقات کی.
شائع 13 اکتوبر 2020 08:32pm

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ تجارتی شراکت داری کو مزید فروغ دینے کا خواہشمند ہے۔

شاہ محمود قریشی نے منگل کواسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹرکرسٹین ٹرنر سے ملاقات کی.

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کے گہرے اور دیرینہ دوطرفہ تعلقات ہیں۔

وزیرخارجہ نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم کے حوالے سے عالمی برادری پر زور دیاکہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کریں۔

برطانوی ہائی کمشنر نے افغانستان میں امن کےلئے پاکستان کی مفاہمتی کوششوں اور کورونا سے نمٹنے کےلئے اسکی حکمت عملی کو سراہا۔

فریقین نے موسمیاتی تبدیلی، تعلیم اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ریڈیو پاکستان

Read Comments