جمعہ کے روز ملک بھر میں پرامن ہڑتال کا اعلان

کراچی میں مولانا عادل خان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف علماء...
شائع 13 اکتوبر 2020 09:27pm

کراچی میں مولانا عادل خان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف علماء کمیٹی نے ڈیڈلائن پوری ہونے کے بعد جمعہ کے روز ملک بھر میں پرامن ہڑتال کا اعلان کردیا۔ تاجر برادری، سیاسی تنظیموں اور ٹرانسپورٹرز سے بھی احتجاج میں شریک ہونے کی اپیل کردی۔

علماء کا کہنا ہے کہ کسی ایک عالم کے قاتل کو گرفتار نہیں کیا گیا، فرقہ واریت پھیلانے والے عناصر کو بے نقاب کیا جائے۔

علماء کا مزید کہنا ہے کہ ہم نے ایک عظیم شخصیت کھوئی ہے، پرامن احتجاج حق بنتا ہے۔

علماء نے کہا کہ 48 گھنٹے گزرنے کے باوجود کوئی پیشرفت نظر نہیں آرہی، کونسی حکومت ہمیں انصاف دے گی۔

Read Comments