سندھ : ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس کا بائیکاٹ
کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ اور سکھر سمیت سندھ بھر میں ینگ ڈاکٹرز...
کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ اور سکھر سمیت سندھ بھر میں ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس نے دوسرے روز بھی اسپتالوں میں او پی ڈی کا بائیکاٹ کیا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ کورونا ہیلتھ الاؤنس کی بحالی تک احتجاج جاری رہے گا۔
سندھ میں ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس نے کورونا ہیلتھ الاؤنس روکنے کے حکومتی اقدام کو مسترد کردیا۔
کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ اورسکھر سمیت سندھ بھر میں ڈاکٹرز اور عملے نے دوسرے روز بھی دس سے بارہ بجے تک او پی ڈی سروسز بند کردیں۔
سروسز بند ہونے سے مریض اور تیماردار رل گئے، مظاہرین کا مؤقف تھا کہ الاؤنس نہ ملنے تک یہ عمل جاری رہے گا۔
مریضوں کا کہنا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں پہلے ہی علاج میسر نہیں، مزید یہاں کا عملہ آئے روز ہڑتال کرکے مریضوں کی مشکلات بڑھاتا ہے۔
Read Comments