نادہندہ سرکاری اسپتالوں کی گیس منقطع

سوئی سدرن گیس کمپنی نے نادہندہ سرکاری اسپتالوں کی گيس منقطع...
شائع 13 اکتوبر 2020 10:18pm

سوئی سدرن گیس کمپنی نے نادہندہ سرکاری اسپتالوں کی گيس منقطع کرنےکا سلسلہ شروع کردیا۔ کراچی کے چاراسپتالوں کی گیس منقطع کردی ۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق سندھ گورنمنٹ سروسز اسپتال, آٸی سی یو ٹرامہ سینٹر اینڈ کارڈک سینٹر کورنگی پانچ نمبر،عبدالمجید صبیحانی اسپتال کھوکھراپار اور سندھ گورنمنٹ اسپتال بلاک ون نارتھ کراچی کی گیس منقطع کردی گٸی ہے ۔

ترجمان کے مطابق سندھ گورنمنٹ سروسز اسپتال پر 33 لاکھ 98 ہزار، عبدالمجید صحبیانی کھوکھراپار پر 26 لاکھ 53 ہزار روپے, آٸی سی یو ٹرامہ اینڈ کارڈک سینٹر کورنگی پانچ نمبر 33 لاکھ 31 ہزار 11 روپے اور سندھ گورنمنٹ اسپتال نارتھ کراچی پر 26 لاکھ 32 ہزار روپے سے زاٸد کے واجبات تھے ۔

ترجمان کے مطابق متعدد بار نوٹس کے باوجود کسی قسم کی کوٸی بھی پیش رفت نہ ہونے پرکارروائی کی گئی ۔

ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق نادہندہ ادراوں کے خلاف کارواٸی کیلٸے جامع حکمت عملی تیارکی گئی ہے کسی بھی نادہندہ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔

Read Comments