پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 320,463 ہوگئی
لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد320,463ہوگئی جبکہ6,601افراد جاں بحق ہوئے۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئےملک میں کورونا وائرس کے وارمزید تیزہونے لگے،مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔
پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 615نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد3لاکھ20ہزار 463ہوگئی۔
آج کے کیسز کی صورتحال
آج 14اکتوبر بروز بدھ کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پاکستان میں آج کورونا کے مزید 333نئے مریض سامنے آئے جبکہ6ہلاکتیں ہوئیں۔
پنجاب میں122،اسلام آباد میں 98،آزاد کشمیر میں 67، بلوچستان میں 36اورگلگت بلتستان میں کورونا کے 10کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ کورونا نےپنجاب میں 6مریضوں کی جان لے لی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ40ہزار756 ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ01ہزار 014افرادکوروناکا شکار ہوئے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں38ہزار427،اسلام آباد میں17ہزار526،بلوچستان میں15ہزار577 ،گلگت بلتستان میں3965اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے3198کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید14مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد6601ہوگئی۔
کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2562افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
اس کے علاوہ پنجاب میں 2270،خیبرپختونخوا میں 1264،اسلام آباد میں189،بلوچستان میں146اور گلگت بلتستان میں 90اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث80 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ08ہزار782 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے518 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے471افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 3لاکھ05ہزار080مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران28ہزار916کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے615افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 39لاکھ43ہزار734افراد کے ٹیسٹ کےگ جا چکے ہیں۔
