باجوڑ میں سرحدپار سے دہشتگردوں کی فائرنگ ،پاک فوج کے حوالدار شہید
راولپنڈی :خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ سرحد پارسے دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے حوالدارتنویرشہید جبکہ ایک جوان زخمی ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں نے باجوڑ میں سرحد پار سے فائرنگ کی، پاک افغان بارڈر پر پاک آرمی کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا۔
Terrorists fired from across on #Pakistan Army post along PAK- Afg Border in #Bajaur. Resultantly Havaldar Tanveer embraced Shahadat while one soldier got injured. pic.twitter.com/1RqzEjqWzE
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) October 14, 2020
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سے حولدار تنویر شہید جبکہ ایک جوان زخمی ہوگیا۔
پاکستان مسلسل افغانستان کے ساتھ سرحدی انتظام کا معاملہ اٹھارہا ہے تاہم، افغان سرزمین مبینہ طورپر پاکستان کیخلاف استعمال ہو رہی ہے۔
خیال رہے کہ باجوڑ سیکٹر میں گزشتہ ماہ بھی پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے فائرنگ میں پاک فوج کا جوان شہید ہو گیا تھا،فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے سپاہی 24 سالہ صابر شاہ شہید ہو گئے۔
