موجودہ حکومت کو سمندر برد کردیں گے، فضل الرحمان

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل...
شائع 14 اکتوبر 2020 11:10pm

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ یہ حکومت عالمی اسٹیبلشمنٹ اور دھاندلی کی پیداوار ہے ۔

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی گھن گرج شروع ہوگئی ۔ انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے خلاف اعلان بغاوت ہے ۔ انہیں سمندر برد کردیں گے ۔

وہ یہ بھی بولے کہ ہم اپنی تحریک کو آخری حد تک پہنچا کر دم لیں گے اور انشاء اللہ ان کو دسمبر نہیں دیکھنے دیں گے۔

فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ انہیں دسمبرنہیں دیکھنےدیں گے۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے پولیس ہمارا راستہ نہیں روک سکتی افسران عمران خان کے نہیں ریاست کے ملازم ہیں۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ شہزاد اکبر اپنا ٹکٹ بک کروالیں ہمارا احتساب عوام کے سامنے ہوگا۔ جناح سٹیڈیم میں جلسے کے لیے درخواست دی لیکن ابھی تک کوئی جواب نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا پہلا جلسہ جی ٹی روڈ پر ہوگا۔ احسن اقبال نے کہا پہلے جلسے کے اعلان پر ہی عمران خان حکومت کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں ""لگدا اے گل اگے ود گئی اے"" ۔

Read Comments