Aaj Logo

اپ ڈیٹ 15 اکتوبر 2020 10:30pm

تمام مکتب فکر کے علماء اور تاجروں کا ہڑتال کی حمایت کا اعلان

مولانا عادل کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف کراچی علماء کمیٹی نے کل پرامن ہڑتال کی اپیل کردی۔ تمام مکتب فکر کے علماء اکرام اور تاجروں نے ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مولانا اورنگریب فاروقی نے کہا ہے کہ ہماری ہڑتال پرامن ہوگی، شرپسندوں پر نظر رکھنا حکومت اور حکومتی اداروں کا کام ہے۔

انہوں نے علماء اکرام کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

مولانا اورنگزیب فاروقی نے مزید کہا کہ قاتل نامعلوم ہیں مگر صحابہ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کا تو معلوم ہے، اُنہیں کیوں گرفتار نہیں کیا جاتا۔

Read Comments