Aaj Logo

شائع 16 اکتوبر 2020 07:28pm

'اپوزیشن کے جلسے سے خوف نہیں'

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے جلسوں سے کوئی خوف نہیں۔ انہیں جلسے کرنے دیں۔ یہ دو چار جلسے کریں گے پھر تھک جائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں خطاب کیا۔ خطاب میں شرکا کو کہا اپوزیشن کے جلسوں سے پریشان نہ ہوں۔ ہم سے بڑے جلسے کسی نے نہیں کیے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ بھی واضح کیا۔ ہمیں مشکل حالات میں ملک ملا۔ آج جولوگ جلسے کر رہےہیں۔ انہوں نے ہی ملک کو بیڑہ غرق کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج جولوگ جلسےکررہےہیں انہوں نےہی ملک تباہ کیا، ہم سے بڑے جلسے کسی نے نہیں کیے۔

Read Comments