Aaj Logo

شائع 16 اکتوبر 2020 07:34pm

'ن لیگ کی جانب سے گرفتاریوں کا پراپیگنڈا کیا جارہا ہے'

وزیر قانون راجا بشارت نے کہا کہ تحریری معاہدہ کرنے کے بعد ن لیگ کی جانب سے گرفتاریوں کا پروپیگنڈا کیا جارہاہے۔

یہ بات وزیرقانون پنجاب راجا بشارت نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا، اگر کوئی سمجھتا ہے کہ تیس ہزار کی گنجائش والے اسٹیڈیم میں جلسہ کرکے اسے تاریخ کا بڑا جلسہ قرار دے گا تو یہ اس کی خام خیالی ہے۔

راجا بشارت کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے تحریری طور پر یقین دہانی کروائی تھی کہ شرکا کو ماسک اور سینی ٹائزر فراہم کیا جائےگا، دیکھتے ہیں منتظمین نے کس حد تک ایس اوپیز پرعمل کیا۔

Read Comments