Aaj Logo

شائع 16 اکتوبر 2020 08:01pm

'عوام کو پی ڈی ایم جلسے سے دلچسپی نہیں'

وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے جلسہ روکنےکیلئے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی، عوام کو گوجرانوالہ جلسے میں کوئی دلچسپی نہیں۔

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پی ڈی ایم جلسے پر رد عمل دیتے ہوئے پی ڈی ایم کو گیارہ مصالحوں والی مکس اچار پارٹی قرار دے دیا۔ اور کہا انتہائی تیکھے اور زہریلے مصالحوں نے پاکستانی معیشت کو السر زدہ کردیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام ان پارٹیوں کے لیڈران کی کھربوں ڈالر کی کرپشن اور لوٹ مار کے خلاف آنے والے عدالتی فیصلوں پر انہیں کندھا فراہم نہیں کریں گے،

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ جلسہ روکنے کیلیے حکومت نے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی،عوام کو ان کے جلسے میں کوئی دلچسپی نہیں۔

Read Comments