Aaj Logo

شائع 17 اکتوبر 2020 07:17pm

چاند نظر نہیں آیا، 12 ربیع الاول جمعہ 30 اکتوبر کو ہوگی

کراچی: رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا۔

تفصیلات کے مطابق آج کراچی میں ماہِ ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کے بعد مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا کہ ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا

انہوں نے اعلان کیا کہ یکم ربیع الاول پیر 19 اکتوبر جبکہ 12 ربیع الاول جمعہ 30 اکتوبر کو ہوگی۔

Read Comments