Aaj Logo

شائع 18 اکتوبر 2020 09:16am

کراچی میں دم گھٹنے سے 6مزدوروں کی ہلاکت کامقدمہ درج

کراچی میں گزشتہ روز نورس چورنگی کے قریب کیمیکل فیکٹری کے ٹینک میں دم گھٹنے سے 6مزدوروں کی ہلاکت کا مقدمہ سائٹ اے تھانے میں درج کرلیا گیا ۔

پولیس حکام کے مطابق مقدمہ مرنے والے مزدوروں میں سے ایک متوفی کے بھائی وسیم کی مدعیت میں درج کیاگیا ہے ۔

مقدمے میں قتل باالسبب کی دفعات درج کی گئی ہیں ،مقدمے میں فیکٹری کے جنرل مینجرسمیت 6افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

نامزد ملزمان میں جی ایم طاہر، ایڈمن منیجر حارث ،سیکیورٹی سپروائزر اور ٹھیکیدار بھی شامل ہیں ۔

Read Comments