Aaj Logo

شائع 18 اکتوبر 2020 12:43pm

پی ڈی ایم صرف شو کر رہی ہے جس میں پاور نہیں، شبلی فراز

اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ حذب اختلاف کی کوئی سمت ہے نہ ہی کوئی پلان، ان کے پاس صرف ذاتی دکھ ہیں، عوام کیلئے کچھ نہیں، پی ڈی ایم صرف شو کر رہی ہے جس میں پاور نہیں۔

وزیراطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم صرف شو کر رہی ہے جس میں پاور نہیں، ان کی نہ کوئی سمت ہے نہ کوئی پلان اور نہ ہی ان کے نظریات اور مؤقف ایک ہیں، ان کے پاس صرف ذاتی دکھ ہیں، عوام کیلئے کچھ نہیں۔

شبلی فراز کا مزیدکہنا تھا کہ اس مرتبہ مولانا سے پہلے تقریر کرا لیں،خالی کرسیوں سے تقریر کرانا ان کا مذاق اڑانا ہے۔

Read Comments