Aaj Logo

شائع 18 اکتوبر 2020 12:43pm

محکمہ موسمیات کی کراچی میں آج ہلکی بوندا باندی کی پیشگوئی

کراچی میں خشک موسم کا سلسلہ ختم ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج ہلکی بوندا باندی کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شدید گرمی اورخشک موسم کے ستائے کراچی کے عوام کیلئے اچھی خبرہے کہ آج شہر میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے، جس سے موسم خوشگوار ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی بحیرہ عرب میں مضبوط ہوا کا کم دباؤ موجود ہے اور یہ دباؤمغرب اور شمال مغرب کی جانب بڑھنے کے بعد ڈیپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ڈپریشن کے اثرات تیز ہواؤں اور بادلوں کی صورت میں نظر آئیں گے،جو شہر میں ہلکی بارش کا سبب بن سکتے ہیں جبکہ ڈپریشن بننے کی صورت میں سمندر میں طغیانی کی کیفیت ہوسکتی ہے ۔

Read Comments