Aaj Logo

شائع 18 اکتوبر 2020 07:39pm

لاہور:الیکٹرونکس مارکیٹ میں آتشزدگی، کروڑوں مالیت کا سامان خاکستر

لاہور کے علاقے گلبرگ میں الیکٹرونکس کی بڑی مارکیٹ حفیظ سینٹر میں خوفناک آتشزدگی سے کروڑوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔تاجر برادری نے نقصان کے ازالے کے لئے حکومت سے امیدیں باندھ لیں۔

تاجر برادری کا کہنا ہے کہ کروڑوں کا نہیں اربوں کا نقصان ہوا ہے۔ اس بار حکومت کو انکی مدد کے لئے آگے آنا ہی ہوگا۔

خوفناک آتشزدگی کے باعث تاجروں کے ساتھ ساتھ مارکیٹ کے ملازمین بھی سخت پریشان ہیں۔

صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد تاجروں سے اظہار ہمدردی کے لئے پہنچیں تو تاجروں نے سخت رد عمل کا اظہار کیا۔

Read Comments