Aaj Logo

شائع 19 اکتوبر 2020 01:02pm

گرفتارکیپٹن صفدر (ر) تھانے میں موجود، مریم نواز کا ضمانت سے انکار

مریم نواز ںے گزشتہ روز کے مقدمے میں ضمانت کرانے سے انکار کردیا ہے، مریم نواز نے یہ فیصلہ ن لیگ کی مرکزی قیادت سے رابطے کے بعد کیا.

مریم نواز کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا،جس میں شاہد خاقان عباسی، پرویز رشید، مفتاح اسماعیل، جاوید لطیف، مریم اورنگزیب اور دیگر رہنما شریک تھے۔

دوسری جانب گرفتار رہنما نون لیگ اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر اس وقت تھانہ عزیز بھٹی میں ہیں، ان کی وکلا سےملاقات بھی کرائی گئی ہے۔

وکلا کا کہنا ہے کہ کیپٹن صفدر سے وکالت نامہ پر دستخط کرا لئےگئے ہیں، کیپٹن صفدر پر جو دفعات لگائی گئیں وہ قابل ضمانت ہیں، کیپٹن صفدر کی عدالت میں پیشی پر ضمانت ہوجائے گی۔

کیپٹن صفدر کو آج کراچی کی مقامی عدالت میں پیش کئے جانے کا امکان ہے، عدالت کے باہرسیکیورٹی اقدامات سخت کردیئے گئے ہیں۔

سٹی کورٹ کےباہرپولیس کی اضافی نفری تعینات ہے، ڈنڈا بردار اہلکار بھی عدالت کے اطراف تعیناتکئے گئے ہیں۔

Read Comments