Aaj Logo

شائع 19 اکتوبر 2020 03:14pm

ہوٹل میں موجود افراد کو لگا کہ مریم نواز کو گرفتار کرلیا گیا۔۔۔۔

مریم نواز پولیس کی بھاری نفری کے گھیرے میں محمد زبیر کی رہائش گاہ پہنچ گئیں۔

سیکیورٹی کے پیش نظر پولیس نے انہیں اپنے حفاظتی حصار میں لے رکھا تھا جس کے باعث ہوٹل میں موجود افراد کو لگا کہ مریم نواز کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور پولیس انہیں اپنی حراست میں لے کر کہیں جا رہی ہے۔

ادھر وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی گرفتاری کی تردید کردی اور کہا کہ مریم نواز کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی گرفتاری کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

Read Comments