آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی چیف کی ملاقات

آرمی چیف سے برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے ملاقات کی ۔ آئی ایس...
شائع 19 اکتوبر 2020 09:08pm

آرمی چیف سے برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے ملاقات کی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل سرنکولس پٹرک کارٹر سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی جبکہ سیکیورٹی و دفاعی کے تعاون پر بھی بات ہوئی۔

برطانوی چیف آف اسٹاف نے خطے میں امن کیلئے پاک فوج کی تعریف کی اور پاکستان کی افغانستان میں فروغ امن کیلئے کوششوں کوسراہا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سوئیٹزرلینڈ کے سفیر نے بھی ملاقات کی جس میں دوطرفہ دلچسپی اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Read Comments