متحدہ پاکستان کی پی ڈی ایم جلسے پر تنقید

حکومتی اتحادی جماعت ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے پی ڈی ایم کے...
شائع 19 اکتوبر 2020 09:15pm

حکومتی اتحادی جماعت ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے پی ڈی ایم کے جلسے پر تنقید کی گئی ہے۔

ایم کیوایم رہنماؤں کا کہنا ہے سندھ حکومت نے کراچی کیلیےکچھ نہیں کیا، گزشتہ روز جلسے میں بھی عوام کیلیے کچھ نہیں تھا۔

متحدہ رہنماوں کا کہنا ہ کہ جلسے کیلیے ایک دن پہلے سڑک بھی بنادی گئی، جلسے کے میزبان اور مہمان دونوں کراچی سے نہیں تھے، سرکاری وسائل سے صوبے بھر سے لوگوں کو لایا گیا۔

فیصل سبزواری نے کہا کہ اپوزیشن کو کچھ نظر نہیں آتا۔

خواجہ اظہار نے کہا کہ سندھ حکومت نے آج تک کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا، جلسےکےمیزبان اورمہمان دونوں کراچی سےنہیں تھے۔

Read Comments