Aaj Logo

شائع 20 اکتوبر 2020 09:47am

کوئی شبہ نہیں حکومت میں انتظامی بہتری کی گنجائش ہے،فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کوئی شبہ نہیں حکومت میں انتظامی بہتری کی گنجائش ہے ، ہزارخامیاں ہوں بھی تو کیا یہ ملک شریف،زرداری یا ان کے بچوں کے حوالے کرسکتے ہیں؟۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ کوئی شبہ نہیں کہ حکومت میں انتظامی بہتری کی گنجائش ہے،شبہ نہیں لوگوں کی امیدوں کیلئےبڑے فیصلےضروری لیکن ہزارخامیاں ہوں،کیا یہ ملک شریف،زرداری یاان کےبچوں کےحوالےکرسکتے ہیں؟۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ عمران خان کےقدکاایک آدمی بھی ہےاپوزیشن کے پاس؟،پی ڈی ایم کی ناکامی عمران خان سےزیادہ ملک کی ضرورت ہے۔

Read Comments