عمیر جسوال اور ثناء جاوید شادی کے بندھن میں بندھ گئے

پاکستان کے معروف گلوکار عمیر جسوال اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف...
شائع 21 اکتوبر 2020 12:01am

پاکستان کے معروف گلوکار عمیر جسوال اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثناء جاوید شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

تفصیلات کے مطابق عمیر اور ثناء سے متعلق گزشتہ کافی عرصے سے یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ دونوں بہت جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے اور آج اچانک انہوں نے شادی کا اعلان کردیا۔

دونوں نے اپنے انسٹاگرام پر جو تصاویر شیئر کی ہیں اس میں ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے اور مسکراتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

عمیر اور ثناء نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس کے ذریعے شادی کا اعلان کیا جس کے بعد ساتھی اداکاروں، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا۔

enter image description here

enter image description here

enter image description here

Read Comments