ملک میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 11 گیارہ کروڑ سے تجاوز

پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد گیارہ کروڑ ستاون لاکھ اڑتالیس...
شائع 21 اکتوبر 2020 06:52pm

پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد گیارہ کروڑ ستاون لاکھ اڑتالیس ہزار سات سو ترپن ہوگئی۔

الیکشن کمیشن نے فہرست جاری کردی۔ پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد چھ کروڑ سے زائد ہے جبکہ سندھ میں دو کروڑ تینتالیس لاکھ سے زائد ووٹرز ہیں۔ جاری فہرست کے مطابق پاکستان میں مرد ووٹرز پچپن جبکہ خواتین ووٹرز پینتالیس فیصد ہیں۔

ملک میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 11کروڑ57 لاکھ سے زائد ہوگئی۔ پنجاب میں 6کروڑ، سندھ میں 2کروڑ 43لاکھ سے زائد ووٹرز ہوگئے۔

پاکستان میں مرد ووٹرز 55فیصد جبکہ خواتین ووٹرز 45فیصد ہیں۔

Read Comments