Aaj Logo

شائع 21 اکتوبر 2020 07:00pm

ملک میں آئین کی حکمرانی کی جدوجہد کررہےہیں،فضل الرحمان

پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے موجودہ حکومت غیرآئینی ہے۔ ملک میں آئین کی حکمرانی کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔

شہید بے نظیر آباد میں میڈیا سے گفتگو میں فضل الرحمان نے کہا عوام کا ووٹ چوری کیا گیا۔ ایک سال پہلے ملک میں ملین مارچ بھی ہوئے۔

فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اتحاد ملک میں دوبارہ انتخابات کرانے کیلئے ہے۔ سندھ پولیس کا عمل گواہی دے رہا ہے کہ ذمہ دارکون ہے۔ حکمرانوں کوعوام کی چیخ وپکار سنائی نہیں دے رہی۔ صوبائی اختیارات میں مداخلت نہیں ہونی چاہئے۔

فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ملک میں آئین کی حکمرانی کیلئے جدوجہد کررہے ہیں، عوام کا ووٹ چوری کیا گیا، ایک سال پہلےملک میں ملین مارچ بھی ہوئے، پی ڈی ایم اتحاد دوبارہ انتخابات کرانے کیلئے ہے، سندھ پولیس کا عمل گواہی دے رہا ہے کہ ذمہ دارکون ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کوعوام کی چیخ وپکارسنائی نہیں دے رہی، صوبائی اختیارات میں مداخلت نہیں ہونی چاہئے۔

Read Comments