'مریم نواز کیساتھ پیش آنیوالے واقعے کی تہہ تک جاؤں گا'

پیپلزپارٹی سندھ نے پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس وزیر اعلیٰ ہاوس میں طلب کیا۔
اپ ڈیٹ 22 اکتوبر 2020 06:58pm

پیپلزپارٹی سندھ نے پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس وزیر اعلیٰ ہاوس میں طلب کیا۔جس میں وزیر اعلیٰ سندھ نے18اور19اکتوبر کو پیش آنے والے واقع کے حقائق اراکین کے سامنے رکھے۔

اجلاس سے وزیر اعلٰی سندھ نے خطاب کیا۔ انہوں نے کھل کر 18 اور 19 اکتوبر کو پیش آنے والے واقعہ پر اظہار خیال کیا۔

ذرائع کےمطابق وزیر اعلی کا کہنا تھاکہ کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے ذریعے پی ڈی ایم کو توڑنے کی کوشش کی گئی۔ میں نے 48 گھنٹے گھنٹے شدی مشکل صورتحال میں گزارے ہیں۔ آرمی چیف اور بلاول بھٹو کی کوششوں سے ماحول میں بہتری آئی ہے۔مریم نواز کےساتھ پیش آنے والے واقعے کی تہہ تک جاونگا۔ اراکین رائے دیں کس کس وزیر کو انکوائری کمیٹی میں شامل کیا جائے؟

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے اراکین کو وفاقی حکومت کی وجہ سےدرپیش مشکلات کابھی ذکر کیا اور بتایا کہ گزشتہ سہ ماہی میں بھی سندھ کو 65 کروڑ روپے کم دیئے گئے ہیں۔

اجلاس سے پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے بھی خطاب کیا۔

انہوں نے کہا اگر وزیر اعظم جزائر کے معاملے کا حل چاہتے ہیں توصدارتی آرڈیننس واپس لیں۔ وفاق سندھ کے عوام کو بے وقوف بنانا بند کرے۔سندھ وفاق کی کالونی نہیں۔ وفاق کو سندھ کی آواز سننی پڑے گی۔ صوبائی خودمختاری پر آنچ نہیں آنے دینگے۔

Read Comments