کورونا سے دس افراد جاں بحق، مزید کیسز رپورٹ

ملک میں کورونا کے سات سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں...
شائع 22 اکتوبر 2020 08:22pm

ملک میں کورونا سےدس افراد جاں بحق ہوئے جبکہ سات سو سے زائد کیسز مزید رپورٹ ہوئے ہیں۔

ملک میں کورونا وائرس کے وار میں جاری ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید سات سو چھتیس کیس رپورٹ ہوئے،، دس مریض چل بسے۔

کراچی میں ایک میسحا کورونا کے باعث جان کی بازی ہارگیا۔

پروفیسرڈاکٹرسید وقاراحمد جناح اسپتال کے سابق ملازم اور حالیہ دنوں کالج آف فزیشن اینڈ سرجنز میں خدمات انجام دے رہے تھے۔

ادھر غذر میں طلبہ متاثر ہوئے ہیں، انتظامیہ نے ایک درجن سے زائد اسکول بند کردیئے۔

ادھر پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد325,480ہوگئی جبکہ6,702افراد جاں بحق ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا وائرس کے وارمزید تیزہونے لگے،مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 736نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد3لاکھ25ہزار 480ہوگئی

Read Comments