Aaj Logo

شائع 22 اکتوبر 2020 10:10pm

عمیر جسوال اور ثناء جاوید کا محبتیں نچھاور کرنے پر مداحوں کاشکریہ

دو روز قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والے عمیر جسوال اور ثناء جاوید نے مداحوں کی جانب سے بے پناہ محبتیں نچھار کرنے اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمیر جیسوال نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اہلیہ کے ہمراہ لی گئی سیلفی شیئر کی اور لکھا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہمارے آس پاس بہت سے پیار کرنے والے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا ہماری خواہش ہے کہ ہم آپ میں سے ہر ایک کا فرد کا فرداً فرداً شکریہ ادا کریں، مہربانی کرکے ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل عمیر اور ثناء کا نکاح ہوا، دونوں نے انسٹاگرام کے ذریعے تصاویر شیئر کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا، یہ تصاویر اور خبر منظرعام پر آتے ہی ساتھی اداکاروں اور مداحوں نے انہیں ڈھیروں ڈھیر مبارکبادیں دیں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

Read Comments