چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی طبیعت ناساز،مقدمات کی سماعت ملتوی

اسلام آبادہائیکورٹ کےچیف جسٹس اطہرمن اللہ کی طبیعت ناساز ہونے...
شائع 23 اکتوبر 2020 11:31am

اسلام آبادہائیکورٹ کےچیف جسٹس اطہرمن اللہ کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث آج مقدمات کی سماعت ملتوی کردی گئی۔

اسلام آبادہائیکورٹ روم ون میں آج کے کیسز کی کاز لسٹ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی ناساز طبیعت کے باعث منسوخ کر دی گئی۔

آج کے کیسز کی کاز لسٹ میں شامل امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی کی رحمان ملک کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست سمیت ان کی ملک بدری سے روکنے کی درخواست پر بھی سماعت ملتوی ہوئی ہے۔

Read Comments