Aaj Logo

شائع 23 اکتوبر 2020 07:24pm

کوئٹہ : پی ڈی ایم جلسہ ، مریم نواز کل روانہ ہونگی

پی ڈی ایم کا کوئٹہ میں سیاسی پاور شو ہونے جارہا ہے، پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز جلسے میں شرکت کے لئے دو روزہ دورے پر کل لاہور سے کوئٹہ کے لئے روانہ ہوں گی۔

مریم نواز جاتی عمرہ سے صبح 8 بجے کے بعد لاہور ائر پورٹ کے لیے روانہ ہوں گی۔ وہ نجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے صبح پونے گیارہ بجے کوئٹہ روانہ ہوں گی۔

لاہور سے مریم نواز کے ہمراہ مریم اورنگزیب، عظمی بخاری، ثانیہ عاشق، ذیشان ملک، مرزا جاوید سمیت دس رہنما کوئٹہ روانہ ہوں گے۔

مسلم لیگ ن کی دیگر سینئر قیادت اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچے گی۔ کوئٹہ میں ایئرپورٹ پر مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبد القادر بلوچ اور صوبائی جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ کی قیادت میں لیگی رہنما مریم نواز کا استقبال کرینگے۔

مریم نواز کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں قیام کرینگی اور جلسے میں شرکت کے لئے ریلی کی صورت میں روانہ ہوں گی۔

Read Comments