وزیرِاعظم عمران خان سے پی ٹی آئی سندھ کے ارکان پارلیمان کی ملاقات

وزیرِاعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف کے سندھ سے تعلق...
شائع 23 اکتوبر 2020 07:31pm

وزیرِاعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف کے سندھ سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ نے ملاقات کی ہے ۔

سندھ سے متعلقہ امور اورترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال ۔ کے فور اور کے سی آر منصوبے پر پیشرفت پربھی غورکیا گیا ۔

وزیرِاعظم عمران خان سے تحریک انصاف کے سندھ سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اسمبلی اورممبران صوبائی اسمبلی نے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔

وفد میں ممبر قومی اسمبلی آفتاب صدیقی، ایم این اے عطاء اللہ اور ممبران صوبائی اسمبلی فردوس شمیم نقوی ، حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان اور اشرف قریشی شامل تھے ۔

وفاقی وزارء اسد عمر ، سید علی حیدر زیدی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی موجود تھے۔ ملاقات میں سندھ سے متعلقہ امور اورترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ کے فور اورکے سی آر منصوبے پر پیشرفت پربھی غورکیا گیا ۔

Read Comments