پاکستان میں کورونا کے کیسز میں ملسسل اضافہ ہونے لگا۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید سات سو چھتیس نئے کیسز سامنے آئے۔
مہلک وائرس تیرہ افراد کی زندگیاں نگل گیا۔ ایکٹو کیسز کی تعداد دس ہزار کے قریب پہنچ گئی۔ پانچ سو چھیاسی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
دوسری جانب کراچی انڈس اسپتال میں کورونا وائرس کی ویکسین کا ٹرائل شروع ہوگیا۔
چین کی دو کمپنیوں نے کورونا ویکسین پر کام کیا، پاکستان میں ویکسین کے ٹرائل کا تیسرامرحلہ ہے۔
اب تک ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 10ہزار کے قریب پہنچ گئی جبکہ6715اموات ہوئی ہیں اور متاثرین کی تعداد 326216ہوگئی۔