Aaj Logo

شائع 23 اکتوبر 2020 07:59pm

فیٹف: پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ

ایف اے ٹی یف میں پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کی بھارت کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں۔

ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستانی اقدامات کو تسلیم کرلیا گیا۔

فیٹف اجلاس میں پاکستان کو فروری 2021 تک گرے لسٹ میں ہی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان نے 27 میں سے 21 نکات پر بھرپورعملدرآمد کیا، بقیہ 6 نکات پر عملدرآمد فروری 2021 تک کرنا ہوگا۔

فیٹف اجلاس میں پاکستان کو مانیٹر کیے جانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، 6نکات پر عملدرآمد ہوا تو فیٹف مبصر ٹیم پاکستان جائے گی، اس کے بعد ہی پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالا جائےگا، بھارت کی تمام تر کوششوں کے باوجود پاکستانی اقدامات قابل ستائش قرار دیئے گئے۔

پاکستان کے بلیک لسٹ ہونے کا خطرہ بھی ٹل گیا۔

Read Comments