Aaj Logo

شائع 23 اکتوبر 2020 10:43pm

جنت مرزا کو بچپن میں کس چیز سے ڈر لگتا تھا؟

پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے بتادیا کہ اُنہیں بچپن میں سب سے زیادہ کس چیز سے ڈر لگتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق جنت مرزا نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ بچپن میں اکیلے رہنے سے ڈر لگتا تھا۔

انہوں نے اپنی خوبصورت تصویر مداحوں سے شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ بچپن میں اُنہیں جس اکیلے پن سے ڈر لگتا تھا آج اسی اکیلے پن میں سکون ملتا ہے۔

جنت کی جانب سے شیئر کی گئی اس تصویر کو اب تک ایک لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد لائک کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ جنت مرزا پاکستان کی وہ پہلی ٹک ٹاکر ہیں جن کے ٹک ٹاک فالوورز کی تعداد ایک کروڑ سے زائد ہے، اس کے علاوہ انسٹاگرام پر بھی اُن کے فالوورز کی تعداد ایک اعشاریہ چار ملین سے تجاوز کرگئی ہے۔

Read Comments