حکومت مخالف پی ڈی ایم کا آج کوئٹہ میں تیسرا پاور شو،تیاریاں مکمل

کوئٹہ :حکومت مخالف پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )کا تیسرا...
اپ ڈیٹ 25 اکتوبر 2020 10:16am

کوئٹہ :حکومت مخالف پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )کا تیسرا پاور شو آج کوئٹہ میں ہوگا،جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ایوب اسٹیڈیم میں اسٹیج تیاراور کرسیاں لگادی گئیں۔

حکومت کخلا ف اپوزیشن اتحاد کا تیسرا راؤنڈآج ہورہا ہے،تیسری اننگز کھیلنے کیلئے پی ڈی ایم صبح کوئٹہ میں میدان سجائے گی، ایوب اسٹیڈیم میں جلسہ ہوگا جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔

پی ڈی ایم کے پاور شو کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں،ایوب اسٹیڈیم میں کرسیاں لگ گئیں اور اسٹیج تیار کرلیا گیا جبکہ پی ڈی ایم رہنماؤں نے کوئٹہ میں ڈیرے ڈال لئے۔

جلسے سے خطاب کیلئے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان،مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز سمیت دیگر قائدین کوئٹہ میں موجود ہیں تاہم پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی شرکت مشکوک ہے جو گلگت بلتستان کے انتخابات کیلئے وہاں موجود ہیں جبکہ جے یو آئی کے رضاکاروں نے پریڈ کے انداز میں مارچ کیا۔

بی این پی مینگل کے سربراہ اخترمینگل سمیت دیگر رہنماؤں نے جلسہ گاہ کا دورہ کیااور انتظامات کے ساتھ سیکیورٹی کا بھی جائزہ لیا۔

دوسری جانب ٹریفک پولیس نے ایوب اسٹیڈیم میں پی ڈی ایم کے جلسے کا ٹریفک پلان جاری کردیا۔

پولیس نے ہدایت دی ہے کہ جلسہ گاہ جانے والے راستوں پر بلاوجہ رش کرنے سے گریز کیا جائے ،ٹریفک رواں رکھنے کیلئے اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔

سیکیورٹی خدشات:کوئٹہ میں دفعہ144 نافذ ،موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی

بلوچستان میں سیکیورٹی خدشات کے باعث کوئٹہ میں دفعہ 144نافذ کردی گئی جبکہ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی۔

چیف سیکریٹری بلوچستان کہتے ہیں عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلیے اقدامات کر رہےہیں، پی ڈی ایم کے جلسے کے تحفظ کیلیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

چیف سیکریٹری بلوچستان نے حکام کو ہدایت کی کہ نیکٹا کی طرف سے جاری تھریٹ کو سنجیدگی سے لیا جائے۔

Read Comments