پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید09ہلاکتیں ، 832 نئے کیسز رپورٹ
لاہور،کراچی:پاکستان میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 09افراد جان سے گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6,736ہوگئی جبکہ مزید832 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد327,895ہوگئی ۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا وائرس کے وارمزید تیزہونے لگے،مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔
پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 832نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد3لاکھ27ہزار 895 ہوگئی۔
آج کے کیسز کی صورتحال
آج 25اکتوبر بروز اتوار کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پاکستان میں آج کورونا کے مزید528نئے مریض سامنے آئے جبکہ05 ہلاکتیں ہوئیں۔
پنجاب میں210،اسلام آباد میں 157،خیبرپختونخوا میں 92،آزاد کشمیر میں 40، گلگت بلتستان میں 19 اوربلوچستان میں کورونا کے 10کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کورونا وائرس نےاسلام آباد میں 3،پنجاب اورخیبرپختونخواایک ،ایک مریض کی جان لے لی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ43ہزار526 ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ02ہزار 677افرادکوروناکا شکار ہوئے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں39ہزار015،اسلام آباد میں18ہزار921،بلوچستان میں15ہزار801 ،گلگت بلتستان میں4167اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے3788کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید09مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد6736ہوگئی۔
کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2598افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
اس کے علاوہ پنجاب میں 2335،خیبرپختونخوا میں 1269،اسلام آباد میں210،بلوچستان میں148اور گلگت بلتستان میں 90اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث86 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ10ہزار668 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے562 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے390افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 3لاکھ10ہزار491مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران28ہزار724کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے832افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 42لاکھ64ہزار053افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔
