حضرت محمد مصطفیٰﷺ کا احترام انسانیت کا احترام ہے، فواد چوہدری
اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حضرت محمد مصطفیٰﷺ کا احترام انسانیت کا احترام ہے،دنیا کا امن ایک دوسرے کے عقائد کو مان کر اور سمجھ کرچلنے سے وابستہ ہے۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ محمد مصطفیٰﷺ کا احترام انسانیت کا احترام ہے،فرانس کے نا سمجھ شدت پسندوں کو دنیا کا امن عزیز نہیں اوروہ ناقابل قبول حرکتیں کررہے ہیں ۔
محمد مصطفیٰﷺ کا احترام انسانیت کا احترام ہے،فرانس کےناسمجھ شدت پسندوں کو دنیا کا امن عزیز نہیں اور وہ ناقابل قبول حرکتیں کر رہے ہیں،حرمت رسولﷺ ہمارے ایمان کا حصہ ہےاس کو اچھی طرح سمجھ لو اور یہ بھی سمجھ لو کہ دنیا کا امن ایک دوسرے کے عقائد کو مان کر اور سمجھ کرچلنے سے وابستہ ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 25, 2020
فوادچوہدری نے اپنے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ حرمت رسول ﷺ ہمارے ایمان کا حصہ ہے ،اس کو اچھی طرح سمجھ لو اور یہ بھی سمجھ لو کہ دنیا کا امن ایک دوسرے کے عقائد کو مان کر اور سمجھ کرچلنے سے وابستہ ہے۔
