سکھر میں پولیس مقابلے کے دوران ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگرد ہلاک

سکھر میں پولیس مقابلے کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی...
شائع 25 اکتوبر 2020 11:49am

سکھر میں پولیس مقابلے کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی )کے 2دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

سی ٹی ڈی سکھر کے افسر علی نواز سومرو کے مطابق رات دیر گئے جعفرآباد لنک روڈ دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی،سی ٹی ڈی سکھر اور کراچی کی جانب سے مشترکہ کارروائی میں دہشتگردوں کا محاصرہ کیا گیا اور ایک گھنٹے طویل کارروائی بعد 2دہشتگرد مارے گئے ۔

ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (طارق گیدڑ گروپ )سے ہے جن کی شناخت انور اور محب اللہ کے نام سے ہوئی ہے ۔

مارے گئے دہشتگردوں لاشیں سول اسپتال کے سردخانے منتقل کردی گئیں جبکہ ہلاک دہشتگردوں سے 2 پستول، بال بیرنگ، ایک کلو بارودی مواد،موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔

واقعے کا مقدمہ گاڑدن پولیس کے اے ایس آئی محمد یونس کی مدعیت میں گارڈن تھانہ میں درج کرلیا گیا ہے ،جس میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کے دفعات بھی شامل ہیں۔

Read Comments