وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اورنج لائن ٹرین کا افتتاح کردیا

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنےاورنج لائن ٹرین کاافتتاح...
شائع 25 اکتوبر 2020 01:26pm

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنےاورنج لائن ٹرین کاافتتاح کردیا اور شہری کل سے اس پر سفر کر سکیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنےاورنج لائن ٹرین کاافتتاح کردیا ،27 کلومیٹر طویل فاصلہ صرف 45 منٹ میں طے ہوگا،جس کا کرایہ 40 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

علی ٹاؤن تاڈیرہ گجراں 27 کلومیٹرروٹ پر26اسٹیشن بنائےگئےاورنج ٹرین ہر5منٹ کے بعداسٹیشن پر آئے گی،ہر ٹرین 5 بوگیوں پر مشتمل ہے،ایک ہزار مسافروں کی گنجائش ہوگی،ڈھائی لاکھ مسافر سفر کرسکیں گے، ٹرین صبح ساڑھے 7 بجے سے شام ساڑھے 8 بجے تک چلے گی۔

منصوبے کا معاہدہ پاکستان اور چین کے درمیان مئی 2014 میں ہوا تھا، پی سی ون کے مطابق ٹرین منصوبہ 27 ماہ میں مکمل ہونا تھا تاہم یہ منصوبہ 60 ماہ کے عرصہ میں مکمل ہوا، اورنج ٹرین کے 11 تاریخی مقامات پر 16 ماہ تک تعمیراتی کام بند رہا۔

مسلم لیگ (ن)نے بھی اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کا عوامی افتتاح کردیا

دوسری جانب مسلم لیگ (ن)نے بھی اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کا عوامی افتتاح کردیا،ن لیگ نے انار کلی اسٹیشن پر اورنج لائن میٹرو ٹرین کا عوامی افتتاح کیا۔

ن لیگ نے کارکنوں کو سیاسی جدوجہد تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ دسمبر کا مہینہ فیصلے کا مہینہ ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنماءخواجہ سعد رفیق نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کو عوامی افتتاح سے اتنا خوف تھا کہ گرفتاریوں کے آرڈر جاری کر دئیے،قیام پاکستان سے لے کر آج تک جمہوریت زنجیروں میں قید ہے قوم کو کبھی مکمل جمہوریت نہیں دی گئی۔

خواجہ سعد رفیق نے قرار دیا کہ شہبازشریف کو عوامی خدمت کے باعث پابند سلاسل کیاگیا۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کاکہناتھاکہ پی ڈی ایم متحد ہوچکی ہے کارکن تیار رہیں، فیصلے کی گھڑی قریب ہے، عوام ان سے عمران خان سے جان چھڑوانے کا سوال پوچھتی ہے۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے میٹرو ٹرین کے عوامی افتتاح کے موقع پر امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے پولیس کی نفری بھی تعینات تھی۔

Read Comments